جموں و کشمیر وومنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی 25 ویں مٹینگ کی صدرات کرنے کے دوران فاروق خان نے زور دیا کہ جموں و کشمیر کی خواتین کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کرنے کے لئے کارپوریشن کے تحت متبادل سرگرمیاں شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین کی معاشی اور سماجی حالت بہتر بنائی جاسکے۔
منعقدہ مٹینگ میں وومنز کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے مشیر موصوف کو جانکاری دی کہ کارپوریشن پسماندہ طبقوں کی خواتین اور اہل خواتین صنعت کاروں پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
وہیں کارپوریشن اس ضمن میں متعدد ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کو لاگو کرنے جا رہی ہے۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری سماجی بہبود، ڈائریکٹر منصوبہ بندی، ڈائریکٹر جے کے ڈبیلوڈی سی اور ڈائریکٹر بجٹ کے علاوہ بورڈ آف ڈائریکٹرس کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
وہیں چیئرمین کم مینیجنگ ڈائریکٹر قومی ہینڈی کیپڈ فائنانس ڈیولپمنٹ کارپوریشن نئی دہلی، چیئرمین کم مینیجنگ ڈائریکٹر قومی اقلیتی ترقی اور فائنانس کارپوریشن دہلی کے علاوہ ڈائریکٹر قومی پسماندہ طبقات فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی 25 ویں میٹنگ میں شرکت کی۔