اردو

urdu

ETV Bharat / state

چیمبر آف کامرس اور کشمیر اکنامکس الائینس کی مشترکہ پریس کانفرنس

وادی کشمیر کے تاجر پیشہ لوگ نہ صرف کرونا وائرس کے خطرات اور خدشات کے پیش نظر جاری لاک ڈاون کے دوران متاثر ہوئے ہیں بلکہ گزشتہ سال 5 اگست کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے باعث بھی یہاں کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔

مسائل کو لے کر تاجر انجمنوں کیا مشرکہ پریس کانفرنس سےخطاب
مسائل کو لے کر تاجر انجمنوں کیا مشرکہ پریس کانفرنس سےخطاب

By

Published : Jun 3, 2020, 10:56 PM IST

ان باتوں کا اظہار چیمبر آف کامرس کے صدر شیخ عاشق اور کشمیر اکنامکس الائینس کے وائس چیرمین اقبال لون نے مختلف تاجر انجمنوں کی جانب سے ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کا ہر ایک شعبہ گزشتہ پانچ اگست سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ خواہ وہ جنرل ٹریڈ ہو یا سیاحت، ہارٹیکلچر ہو یا اگریکلچرل، ہینڈی کرافٹ ہو یا ٹرانسپورٹ غرض تمام کاروباری اور تجارتی شعبے ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں وہیں ان سے منسلک لوگ بے کاری اور بے روزگاری کی مار جھیل رہے ہیں ۔

پریس کانفرنس کے دوران شیخ عاشق نے کہا کہ عالمی وبا کروناوائرس سے قبل 17مارچ کو ایک وفد کی صورت میں انہوں نے وادی کے تاجر برادری کو درپیش مشکلات و مسائل سے مرکزی سرکار کو پہلے ہی آگاہ کیا ہے ۔وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ اور وزیر خزانہ نرملا سیتہ رمن سے اس حوالے اپنی تجاویز بھی رکھی تاکہ یہاں کے تاجر پیشہ افراد کو مالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ پھر سے اپنا کاروبار شروع کر سکے۔

مسائل کو لے کر تاجر انجمنوں کیا مشرکہ پریس کانفرنس سےخطاب
انہوں نے کہا اگرچہ ان کی تمام باتوں کو بغور سنانا تاہم وادی کشمیر کے تاجروں کو راحت دینے کے حوالے سے ابھی تک کسی خاص پیکیج کا اعلان نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکارنے اب اگرچہ لاکڈوان کے دوران ملک بھر کے تاجروں کو ہوئے نقصان اور ان کے کاروبار کو پھر سے بحال کرنے کے لیے 20لاکھ ہزار کروڑ کے ایک مالی پیکج کا اعلان کیا ہے لیکن جموں وکشمیر خاص وادی کے متاثرہ شعبہ جات کے لیے اس میں کوئی خاص حصہ مختص نہیں رکھا گیا یے ۔جس وجہ یہاں کا تاجر اور کاروباری مزید پریشانی اور تذبذب میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔پریس کانفرنس کے دوران مرکزی سرکار پر پر زور دیا گیا ہے کہ وادی کشمیر کے تجارت پیشہ افراد کو اپنا کاروبار بحال کرنے کے لیے مخصوص پکیج کا اعلان کیا جائے تاکہ یہاں کے مختلف شعبوں سے جڑے افراد کو پھر سے اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد مل سکے۔واضح رہے گزشتہ دو ماہ کے زائد عرصےسے جاری لاکڈاون کے بیچ تاجر انجمنوں کی جانب سے دی گئی یہ پہلی پریس کانفرنس ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details