اردو

urdu

ETV Bharat / state

قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی - قبرستان کی زمین

ریاست جموں کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں اسلامیہ وقف بورڈ کی جانب سے غیر قانونی طور پر وقف کی جائداد پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے 10 دوکانوں اور تین مکانات کو مقفل کردیا گیا ہے ۔

قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی

By

Published : Jul 26, 2019, 6:51 AM IST

جموں کے بٹھنڈی علاقے کے قبرستان کی زمین پر چند لوگوں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے تعمیری کام شروع کر دیا تھا۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع اسلامیہ وقف بورڈ کو دیا۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے وقف بورڈ کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر جاری تعمیری کام پر روک لگایا اور اس زمین پر تعمیر شدہ 10دکانیں اور تین مکانات کو بند کر دیا۔

قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی

وقف بورڈ کے سینئر افسر وکیل احمد بٹ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بٹھنڈی علاقے میں قبرستان کی زمین پر کچھ لوگوں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا تھا جبکہ ریوینو محکمہ میں یہ زمین خصرہ نمبر 448 کے تحت قبرستان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے تعاون سے اب اس جائداد کو قبرستان کے نام پر حاصل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے وقف کی زمینوں کو اس طرح ناجائز قبضہ نہ کرنے کی اپیل بھی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details