اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ٹیچرز ایسوسیئشن سے منسلک ایم ایم پٹھان نے کہا کہ ان کا ایسوسیئشن ہمہ وقت حکومت کے ہر کال کی مکمل تعمیل کرنے کے لیے تیار ہے۔
پٹھان نے اساتذہ برادری کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جن اساتذہ کے گریڈ دوم اور گریڈ دوم کے آرڈر کسی وجہ سے بھی زیر التوا ہیں جلد از جلد ان کے آرڈرز جاری کر دئے جائیں گے۔
ٹیچر ایسوسیئشن کے مطالبات تسلیم کئے جائیں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کچھ اساتذہ جو گذشتہ دس یا پندرہ پندرہ ماہ سے تنخواہوںسے محروم ہیں ان پر کیا گزرتی ہوگی۔
اس لاک ڈون اور مکمل بندی کے دوران ان کے بچے کس مشکل ترین حالات سے گزر رہے ہونگے۔
آنہوں نے اساتذہ کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے لفٹننٹ گورنر سے ان کی بقیہ تنخواہیں جاری کرنے کی اپیل کی۔