جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع چندریگام گاؤں میں آج اینٹی کرپشن بیورو کی ایک ٹیم نے محکمہ بجلی کے ایک آفیسر کے گھر پر چھاپہ مار کر کچھ دستاویزات ضبط کیے ہیں۔
محکمہ بجلی کے آفیسر کے گھر پر چھاپہ ماری تفصیلات کے مطابق محکمہ بجلی میں بطور انجینیئر کام کر رہے طارق احمد گنائی ولد غلام قادر ساکن نیو کالونی چندریگام کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی۔
اس موقع پر اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم کی قیادت ایک ڈی ایس پی رینک کے آفیسر کر رہے تھے جبکہ نائب تحصیلدار ڈاڈسرہ بھی محکمہ مال کی ایک ٹیم کے ہمراہ دوران سرچ ان کے ساتھ رہے۔
ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے طارق احمد کے دو بینک پاس بک اور کچھ دیگر دستاویزات اپنے ساتھ لے گئے ہیں جبکہ طارق احمد اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔
اس بارے میں تفصیلات کا انتظار ہے