لداخ انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق "پیر کو صبح نو بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع کی جائے گی اور شام تک نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام حفاظتی اور احتیاطی اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔"
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "مختلف پارٹیوں سے وابستہ 94 امیدواروں نے ان انتخابات میں حصہ لیا۔"
گزشتہ روز لداخ کے ترقیاتی کمشنر کے ساتھ تمام امیدواروں کی ایک میٹنگ بھی منعقد کی گئی تھی۔ میٹنگ کے دوران تمام امیدواروں کو گنتی کے دوران تمام تر تفصیلات سے واقف کرایا گیا۔
واضح رہے کہ ایل اے ایچ ڈی سی کی نشستوں کے لیے دو مرحلوں میں رواں مہینے کی 13، 14 اور 22 تاریخ کو 294 پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالے گئے۔ انتخابات میں ووٹ ڈالنے آئے افراد کی شرح 65.07 فیصد رہی۔
قبل ذکر ہے جہاں ان انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے حصہ نہیں لیا۔ وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 26، کانگریس کے 26، عام آدمی پارٹی کے 19 امیدواروں کے علاوہ 23 آزاد امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔
مرکزی وزراء جے کے ریڈی، کرن رجیجو اور دیگر قومی لیڈران نے بی جے پی کے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لیا۔