مرکز کے زیرانتظام جموں میں آج دہلی کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جیت پر جموں کے ستواری چوک میں پارٹی کارکنوں نے جشن کیا۔
اس موقعے پر عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما رام سنگھ چوہان نے کہا کہ 'دہلی میں عام آدمی پارٹی کی جیت سے پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے۔'
عام آدمی پارٹی کی جیت پر جموں میں جشن انہوں نے کہا کہ 'ملک کے دارالحکومت میں جیت کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں بھی عام آدمی پارٹی اب آنے والے انتخاب میں شاندار جیت حاصل کرے گی۔'
واضح رہے کہ اس سے قبل 2015 میں ہونے والے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 67 نشستیں حاصل کر کے اپنی حکومت بنائی تھی جب کہ بی جے پی کو صرف تین نشستیں ملی تھیں۔
نئی دہلی میں کامیابی کے بعد عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال تیسری بار دہلی کے وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
یاد رہے کہ دہلی میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے خلاف کافی جارحانہ انتخابی مہم چلائی تھی اور وزیرِ داخلہ امیت شاہ سمیت پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں نے دہلی آ کر جلسوں سے خطاب کیا تھا۔