نارستان ترال کے لوگوں کے مطابق موسم سرما کی دستک کے ساتھ ہی ان کے گاؤں میں بجلی کا بحران شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی معمولات زندگی متاثر ہو رہی ہے۔
نارستان ترال کے لوگ بجلی محکمے سے نالاں امتیاز احمد لون نامی ایک شہری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دو سو کنبوں پر مشتمل انکا گاؤں بجلی کی ناقص سپلائی سے مشکلات سے دوچار ہے کیونکہ پورے گاؤں میں محض ایک ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے حالانکہ سب لوگوں نے بجلی محکمے سے ایگریمنٹ بھی کیا ہے لیکن نہ جانے کیوں کر ان کے گاؤں کو بجلی جیسی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
امتیاز کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی وولٹیج اتنی کم ہوتی ہے کہ انھیں شمع جلا کر بجلی کا بلب دیکھنا پڑتا ہے کہ کیا واقعی بجلی ہے یا نہیں، جبکہ بجلی کے تاروں کا ترسیلی نظام بھی بوسیدہ ہو چکا ہے جس طرف حکام توجہ نہیں دے رہے ہیں اسی طرح کے خیالات کا اظہار ایک معمر شہری نے بھی کیا ۔
نارستان ترال کی آبادی گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتی ہے کہ انکے گاؤں میں بجلی سپلائی میں معقولیت لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور انھیں ایک اور بجلی ٹرانسفارمر دیا جائے تاکہ موسم سرما میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔