اس مہم میں پولیس کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا اور تنظیم کے اراکین نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا چالان کرتے ہوئے انھیں ٹریفک کے اصول و ضوابط بتائے۔
اودھم پور میں ٹریفک بیداری مہم - rajiv pandey
اودھمپور ضلع پولیس اور این جی او بلڈ ڈونر تنظیم کے اشتراک سے عوام میں ٹریفک قوانین کے تعلق سے بیداری لانے کے لیے اس مہم کا انعقاد کیا گیا۔
اودھم پور میں ٹریفک بیداری مہم
اودھم پور کے ایس ایس پی راجیو پانڈے اس موقع پر موجود رہے اور اس مہم میں انھوں نے بھی حصہ لیا، انھوں نے کہا کہ ضؒع پولیس کی جانب سے بیداری مہم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کا پابند کیا جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ تریف قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے پہلے ایک فارم پر کروایا گیا جس میں انھیں یہ بتایا گیا کہ انھوں نے کن ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔