پولیس کے مطابق گزشتہ شب کسی نامعلوم شخص رامبن سے بارہ کلومیٹر دور ڈیگڈول قومی شاہراہ کے کنارے ایک مسافر شیڈ میں ایک نوزائیدہ بچی کو چھوڑ کر غائب ہو گیا.
جس کے بعد مقامی لوگوں کے اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور بچی کو ضلع ہسپتال رامبن میں منتقل کرایا جہاں بچی کو طفل وارڈ میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
نوزائیدہ بچی کو بے یارومدد چھوڑ کر شخص فرار - نوزاد بچی کو شاہراہ پر مسافر شیڈ میں چھوڑ کر غائب ہو گیا
جموں و کشمیر کے رامبن میں نامعلوم شخص نے نوزائیدہ بچی کو شاہراہ پر مسافر شیڈ میں چھوڑ کر غائب ہو گیا۔
نوزاد بچی کو چھوڑ کر شخص فرار
ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی پیدائش محض 12 گھنٹے پہلے ہوئی ہے جسے پولیس حفاظت کے لیے چائلڈ کیئر سینٹر جموں بھیج رہی ہے۔