اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاکستانی شہری حراست میں - سامبا

ریاست جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع کے سرحدی علاقے میں ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : May 10, 2019, 12:03 AM IST

بارڈر سکیورٹی فورسز نے اس پاکستانی شہری کو پکڑنے کے بعد سانبہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ ویڈیو

پولیس نے بتایا کہ پاکستانی شہری نے بتایا کہ وہ 9 برس تک پاکستانی فوج میں کام کرچکا ہے۔اس کے بعد اس نے فوج کی ملازمت سے سبکدوشی اختیار کرلی۔

پولیس اور سیکورٹی فورسز اس بات کی تفتیش کر رہی ہیں کہ آیا پاکستانی شہری بھارتی سرحد میں کیوں کر داخل ہوا، اس کے کیا مقاصد تھے، کیا وہ کسی خطرناک ارادے کے تحت بین الاقوامی سرحد پار کر یہاں آیا ہے۔

فی الحال اس پاکستانی شہری کو جیل میں بند کر دیا گیا ہے، پولیس نے حراست شدہ شہری کے پاس سے دو موبائل فون برامد کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details