اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور : فوجی جوان کی مبینہ خودکشی - ایئر فورس اسٹیشن

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ایک فوجی جوان نے ایئرفورس اسٹیشن پر اپنی بندوق سے خود کو ہلاک کر لیا۔

خودکشی
خودکشی

By

Published : Aug 9, 2020, 4:19 PM IST

فوجی جوان نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔

یہ واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب 22 سالہ شبھم سنگھ پرمار ادھم پور میں ایئر فورس اسٹیشن میں بطور سنٹری کے ڈیوٹی پر تھے۔

انھوں نے خود کو گولی مار کر خود کو ہلاک کر لیا۔

حکام نے بتایا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ جوان نے ایسا قدم کیوں اُٹھایا؟

انہوں نے بتایا کہ ادھم پور کے ضلعی ہسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جار ہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:کشتواڑ: پانی کی قلت سے عوام پریشان

پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی آخری رسومات کے لئے ان کے اہل خانہ کے سپرد کر دی جائے گی۔

شبھم سنگھ پرمار ریاست اترپردیش کے کانپور کے رہائشی تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details