اردو

urdu

ETV Bharat / state

فائرنگ میں عام شہری ہلاک

ریاست جموں و کشمیر کے سری نگر کے مضافاتی علاقے خانموہ زیوان میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں ایک عام شہری ہلاک ہوگیا۔

ایک عام شہری ہلاک

By

Published : Jun 3, 2019, 9:40 PM IST

Updated : Jun 3, 2019, 10:31 PM IST

اطلاع کےمطابق نامعلوم بندوق برداروں نے سری نگر کے پانتھہ چوک میں 32 برس کے سمیر احمد وانی ولد محمد یوسف وانی پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔
سمیر سینے میں گولی لگنے سے شدید طور پر زخمی ہوا۔ زخمی سمیر کو فوری طور پر سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ریاستی پولیس کے مطابق واقعے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق اگرچہ فائرنگ کے واقعے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

Last Updated : Jun 3, 2019, 10:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details