ریاست جموں و کشمیر میں عیدالفطر کے پیش نظر وادی سمیت ضلع شوپیاں کی تمام دکانوں اور بالخصوص اے ٹی ایم مشینوں پر لوگوں کا غیر معمولی رش دیکھا گیا۔
عید الفطر کے پیش نظر اے ٹی ایم مشینوں پر بھیڑ صبح سے ہی وادی بالخصوص شوپیاں کے بازاروں میں عید کے لیے خریداری کرنے کے لیے لوگوں کے اژدھام کو دیکھا گیا۔
وادی کشمیر سمیت کئی ملکوں میں کل عید الفطر منای جائیگی۔
عید کے سلسلہ میں لوگ کافی تعداد میں بازاروں کا رخ کررہے ہیں اور اے ٹی ایم مشینوں پر لوگوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ضلع شوپیان میں بھی صبح سے ہی اے ٹی ایم مشینوں پر لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی اور کئی اے ٹی ایم مشینوں پر کیش کی قلت بھی پائی گئی۔ تاہم بینک عملہ نے فوری طور پر اے ٹی ایم مشینوں میں کیش کو یقینی بنایا تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔