لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں انتظامی کونسل نے نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (نیفڈ) کے تعاون سے باغبانی کے شعبے میں اعلیٰ کثافت پودے لگانے کی اسکیم کو نافذ کرنے کی منظوری دی۔ یہ قدم باغبانی کی پیداوار کے معیار اور مقدار کو بڑھانے اور کسان کی آمدنی کو دگنا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
کسان مرکوز اسکیم کا اطلاق سیب، اخروٹ، بادام، چیری، لیچی اور زیتون کے لئے تخمینہ شدہ 5500 ہیکٹر مناسب زرعی آب و ہوا والے زونوں پر 6 سالوں کے لئے ہوگا، جس کا اطلاق مارچ 2021 سے مارچ 2026 تک ہوگا۔