افتتاہی تقریب کی صدارت سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفسر معراج الدین نے کی۔ اپنے صدارتی خطبے میں پروفسر معراج الدین نے صحافیوں کو تلقین کی کہ وہ ہمیشہ سچائی کو اس کے صحیح تناظر میں پیش کریں کیونکہ سچائی کتنی بھی کڑوی ہو بحر حال جیت سچائی کی ہی ہوتی ہے۔
اس موقعے پر یونیورسٹی کے قایمقام وائس چانسلر پروفسر نیلوفر خان بطور مہمان خصوصی موجود تھیں۔ اپنی تقریر میں انہوں نے ای ایم آر سی اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زباں کو مبارکباد دی کہ اس اہم ورکشاپ کا انعقاد کر کے اردو صحافت کے فروغ اور صافیوں کی تکنیکی خوبیوں کو نکھارنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرایا ، قومی کونس برائے اردو زبان کے ڈائرئکڑر اس تقریب میں مہمان ذی وقار تشریف فرما تھے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں این سی پی یو ایل کے کام کاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں ہم اس فرسودے کو ہٹانے کا کام کر رہے ہیں کہ اردو صرف مسلمانوں کی زبان ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اردو صھافت کو فروغ دینے کے لئے اور اردو زبان کو اس کا مقام دلانے کے لئے ان کا ادارہ ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا۔