وادی کے اطراف و اکناف میں کورونا کے مثبت کیسز میں ہورہے اضافے کے ساتھ جہاں لوگوں میں تشویش کی لہر بڑھ رہی ہے وہیں روزی روٹی کے حوالے سے بھی لوگ فکر مندی کے سمندر میں غرق ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سری نگر کے تمام علاقوں میں لوگ سماجی دوری کو بنائے رکھنے کے لئے تمام تر احتیاطی تدابیر پر برابر کار بند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سڑکیں اور بازار لاک ڈاؤن کے روز اول سے ہی مسلسل سنسان ہیں اور سیکورٹی فورسز اہلکار بھی برابر سڑکوں پر تعینات ہیں۔
موصوف نامہ نگار نے کہا کہ تاہم مزدور پیشہ لوگوں یا دن کو ریڑہ لگا کر روٹی کمانے والے لوگوں میں جہاں وائرس کیسز میں ہورہے اضافے کے باعث تشویش پایا جارہا ہے وہیں مسلسل بے روزگاری نے بھی ان کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔