اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: 48 سالہ شخص عسکری صف میں شامل - ترال کا شخص عسکری صف میں شامل

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس عمر رسیدہ عسکریت پسند کی گھر واپسی کے لیے کوشش کر رہی ہے۔

ترال: 48 سالہ شخص عسکری صف میں شامل
ترال: 48 سالہ شخص عسکری صف میں شامل

By

Published : Jul 28, 2020, 2:07 PM IST

Updated : Jul 28, 2020, 3:55 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال سے تعلق رکھنے والا ایک 48 سالہ شخص عسکری صف میں شامل ہوا ہے۔ ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 48 سالہ عبدالحمید چوپان نے جیش محمد نامی عسکری تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ترال: 48 سالہ شخص عسکری صف میں شامل

پولیس کے مطابق ترال سے سات کلومیٹر دور لروجاگیر نامی گاؤں کا رہنے والا عبدالحمید 19 جولائی کو گھر سے کسی کام کے لیے نکلا تھا لیکن بعد میں واپس نہیں آیا۔ اس کے بعد اہل خانہ کو معلوم ہوا کہ متزکرہ نے عسکری صف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

واضح رہے کہ عبدل حمید کا بیٹا عادل چوپان بھی عسکریت پسند تھا اور حزب المجاہدین نامی تنظیم کے ساتھ وابستہ تھا جس کو سکیورٹی فوسز نے 2017 میں ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کیا تھا۔

واضح رہے عبدالحمید جنوبی کشمیر میں فی الوقت سب سے عمر رسیدہ عسکریت پسند بن گئے ہیں۔

ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ اس عمر رسیدہ عسکریت پسند کی گھر واپسی کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ '

انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی کی طرف جانے والے اس شخص کو مین اسٹریم میں لانے کے کیے کوشاں ہیں اور اگر وہ عسکریت پسندی کا راستہ ترک کردیتے ہیں تو انہیں کئی طرح کی رعایت بھی دی جا سکتی ہے۔

Last Updated : Jul 28, 2020, 3:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details