پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مئی میں 382 اور جون میں 302 جنگ بندی کی خلاف ورزی درج کی گئیں، جو گذشتہ برس ان مہینوں کے دوران ریکارڈ کردہ 221 اور 181 سیز فائر کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔
جہاں ایک طرف چین کے ساتھ حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر تناؤ بڑھتا جارہا ہے تو وہیں دوسری طرف پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) میں اس سال گولہ باری میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔ اس کے علاوہ وادی کشمیر میں انسداد عسکریت پسندی کی کاروائیاں گذشتہ برسوں کے مقابلے میں کافی تیزی سے جاری ہیں۔
فوجی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر مئی میں 382 اور جون میں اب تک 302 جنگ بندی کی خلاف ورزی درج کی گئیں جو گذشتہ سال ان مہینوں کے دوران ریکارڈ کردہ اعداد وشمار کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔دریں اثنا سکیورٹی فورسز عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں یکساں طور پر کاربند ہیں - جون کے مہینے میں ہی 41 عسکریت پسند ہلاک کیے گئے۔