اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پی ایس اے کے تحت 396 افراد حراست میں' - دفعہ 370 کی منسوخی

مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں کہا کہ جموں وکشمیر میں حراست میں لئے گئے 4511 افراد میں سے پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت 396 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

'پی ایس اے کے تحت 396 افراد حراست میں'
'پی ایس اے کے تحت 396 افراد حراست میں'

By

Published : Mar 11, 2020, 4:41 PM IST

مملکتی وزیر برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے راجیہ سبھا میں شرومنی اکالی دل کے رکن پارلیمان سردار سکھدیو سنگھ دھندسا کے ایک سوال کے جواب میں یہ بیان دیا ہے۔

جی کشن ریڈی نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جن لوگوں پر پی ایس اے لگایا گیا ہیں ان میں جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ شامل ہیں۔

حکومت نے کہا کہ ' گذشتہ برس 5 اگست کے بعد7 ہزار 357 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں پتھر باز، شرپسند، زیرزمین کارکنان ، علیحدگی پسند وغیرہ شامل ہیں۔

16 ستمبر 2019 کو ، رکن پارلیمنٹ اور تین بار سابق وزرائے اعلی اور عمر عبد اللہ کے والد فاروق عبداللہ پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ' کشمیر میں پی ایس اے کے تحت کل 8 ہند نواز سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details