اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا سے مزید چھ اموات، 369 نئے کیسز درج

ان اموات کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں تین اور جموں ڈویژن میں تین اموات ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر: کورونا سے مزید چھ اموات، 369 نئے کیسز درج
جموں و کشمیر: کورونا سے مزید چھ اموات، 369 نئے کیسز درج

By

Published : Dec 10, 2020, 7:49 AM IST

جموں وکشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کی وجہ سے مزید چھ اموات ہوئیں جس سے اموات کی تعداد 1767 ہوگئی۔

جموں و کشمیر: کورونا سے مزید چھ اموات، 369 نئے کیسز درج

جموں وکشمیر میں بدھ کے روز 369 نئے کووڈ 19 کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی کل تعداد 1 لاکھ 14ہزار 407 ہوگئی جبکہ چھ مزید اموات میں کل تعداد 1767 ہوگئی۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ تازہ ترین کیسز میں سے 190 جموں ڈویژن سے اور 179 کشمیر ڈویژن سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

جموں و کشمیر: کورونا سے مزید چھ اموات، 369 نئے کیسز درج

مرکزی علاقے میں سرگرم کیسز کی تعداد 5016 ہوگئی جبکہ 342 مزید مریض اس وائرس سے بازیاب ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اب تک 107624 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلٹین کے مطابق بدھ کے روز وادی کشمیر میں تین اور جموں ڈویژن میں تین اموات ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details