اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 36 مرکزی وزرا کا دورہ آج سے - دفعہ 370 کی منسوخی کے فوائد سے واقف کرانا

مرکزی وزراء کا 36 رکنی وفد آج سے 25 جنوری تک جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا۔ اس دورے کا مقصد عوام کو دفعہ 370 کی منسوخی کے فوائد سے واقف کرانا ہے۔ اس دوران وزراء مختلف اضلاع کا دورہ کر کے  عوام سے ملاقات کریں گے۔

دورے کا مقصد عوام کو دفعہ 370 کی منسوخی کے فوائد سے واقف کرانا ہے
دورے کا مقصد عوام کو دفعہ 370 کی منسوخی کے فوائد سے واقف کرانا ہے

By

Published : Jan 18, 2020, 8:48 AM IST

وفد میں بی جے پی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کے علاوہ مختار عباس نقوی، جی کشن ریڈی، شری پد نائک اور رمیش پکھریال بھی شامل ہیں۔

دراصل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اقدام کے تحت مرکزی وزراء کا ایک گروپ 18 جنوری سے جموں و کشمیر کا دورہ کررہا ہے تاکہ آرٹیکل 370 کی دفعات کو منسوخ کرنے کے مثبت اثرات اور اس کے ذریعہ اٹھائے گئے ترقیاتی اقدامات کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 'چھتیس مرکزی وزرا 18 جنوری سے چوبیس جنوری تک مرکزی علاقہ کی دونوں ڈویژنوں کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور وزارت داخلہ اس میں کوآرڈینیشن کر رہی ہے۔'

وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے جموں وکشمیر کے چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم کو ایک خط لکھا ہے جس میں وزرا کے دورے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

خط میں ریڈی نے کہا کہ وزیر داخلہ شاہ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ 'مرکزی وزیر برائے کونسل کے تمام ارکان جموں و کشمیر کا دورہ کریں، جس کا مقصد مجموعی ترقی کے لیے مرکز کی پالیسیوں کی اہمیت کے بارے میں معلومات پھیلانا ہے اور اس کے ساتھ ہی حکومت نے آرٹیکل 370 کی دفعات کو منسوخ کرنے کے مثبت اثرات اور اس کے ذریعہ اٹھائے گئے ترقیاتی اقدامات کے بارے میں آگاہی پھیلائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details