اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی اے ٹی ایس نے 25 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا

سلمان کے اہل خانہ نے بتایا کہ"وہ کسی بھی شدت پسند تنظیم سے وابستہ نہیں ہے بلکہ حقیقت میں وہ گذشتہ سات برسوں سے ذہنی بیماری میں مبتلا ہے ۔'

یوپی انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے 25 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا
یوپی انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے 25 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا

By

Published : Jun 22, 2020, 7:01 AM IST

اترپردیش کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ ٹیم (اے ٹی ایس ) نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز رامبن کے میتراہ گاؤں سے تعلق رکھنے والا سلمان خورشید وانی (25) نے جموں کشمیر پولیس تھانہ رامبن میں پولیس کے سامنے خود سپردگی کی بعد میں اسے اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے حوالے کردیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خورشید وانی مبینہ طور پر بریلی کے رہائشی محمد انمول کے رابطہ میں تھے ، جس کو اترپردیش کی اے ٹی ایس پولیس گذشتہ ہفتہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فورم کے ذریعے نوجوانوں کو راغب کرکے عسکریت پسند تنظیموں میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔تاہم ، سلمان کے کنبہ کے افراد نے دعوی کیا کہ وہ حال ہی میں اسکیل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تین ماہ کی تربیت حاصل کرنے کے بعد نوئیڈا سے واپس گھر آیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ"وہ کسی بھی شدت پسند تنظیم سے وابستہ نہیں ہے بلکہ حقیقت میں وہ گذشتہ سات برسوں سے ذہنی بیماری میں مبتلا ہے ۔

انہوں نے سلمان کے ڈاکٹر نے ان کے طبی نسخے اے ٹی ایس ٹیم کے حوالے کردیئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details