اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈورو اور ویری ناگ میں 12 دکانیں سربمہر - کوروناوائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن

کوروناوائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 12 دکانیں سربمہر کی گئی۔

ڈورو اور ویری ناگ میں 12 دکانیں سربمہر
ڈورو اور ویری ناگ میں 12 دکانیں سربمہر

By

Published : May 28, 2020, 7:33 PM IST

انتظامیہ کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو اور ویری ناگ قصبوں میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں بارہ دکانوں کو سربمہر کر دیا گیا۔

ڈورو اور ویری ناگ میں 12 دکانیں سربمہر

مذکورہ دکانوں کو اس وقت سیل کیا گیا جب ایس ڈی ایم ڈورو غلام رسول وانی، ایس ڈی پی او سید مجید اور تحصیلدار ویری ناگ کی قیادت میں مشترکہ طور پر ایک ٹیم نے علاقہ کا اچانک دورہ کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی ایم ڈورو نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ، علاقے میں پہلے ہی سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔تاہم اکثر لوگ سرکاری حکمنامہ پر عمل نہیں کرتے ہیں اور غیر ضروری طور اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صرف ایمرجنسی کے دوران چلنے کی اجازت دی جائے گی.. اور سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور حکم نامہ پر سختی سے عمل کریںتاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details