اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید 11 اموات

ان 11 اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں اموات کی تعداد 702 ہوگئی ہے جن میں کشمیر سے 639 اور جموں سے 63 شامل ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید 11 اموات
جموں و کشمیر میں کورونا سے مزید 11 اموات

By

Published : Aug 31, 2020, 12:20 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا کی وجہ سے اموات کی تعداد 700 عبور کر چکی ہے کیونکہ اتوار کے روز مرکزی علاقے میں کورونا سے متاثر گیارہ مزید مریضوں کی موت ہوگئی۔

حکام نے بتایا کہ مرکزی علاقے میں اس وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 702 ہوگئی ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ فوت ہونے والے 11 مریضوں میں بٹہ مالو سرینگر کا ایک 70 سالہ شخص، غوثیہ کالونی بمینہ کا 40 سالہ شخص، ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ خاتون، پانذو ترال کی 62 سالہ خاتون، مظہما ماگام بڈگام کی 65 سالہ خاتون، بانڈی پورہ کی 70 سالہ خاتون، ادھمپور کا 30 سالہ شخص شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جموں و کشمیر میں 786 کورونا کیسز درج

ایس ایم ایچ ایس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بٹہ مالو سے تعلق رکھنے والا ایک مریض جس کو 26 اگست کو داخل کیا گیا تھا۔ بمینہ سے تعلق رکھنے والے مریض کو 26 اگست کو داخل کیا گیا تھا۔ ٹنگمرگ کے ایک مریض کو 27 اگست کو داخل کیا گیا تھا۔

سکمز جے وی سی بمینہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے مریض کو 17 اگست کو داخل کرایا گیا تھا اور ہفتہ کے روز وہ فوت ہوگیا۔

سکمز صورہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ادھمپور سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کو 23 اگست کے روز سینے میں انفیکشن اور نمونیا ہوا تھا۔ 26 اگست کو دراس کرگل سے داخل ہونے والے ایک مریض کی ہفتہ کو موت ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ادھمپور سے آئے مریض کے حالیہ نمونے منفی آئے تھے۔

ان 11 اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں اموات کی تعداد 702 ہوگئی ہے جن میں کشمیر سے 639 اور جموں سے 63 شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details