دارالحکومت کے تاریخی رج میدان پر واقع کرائسٹ چرچ میں لگی تاریخی بیل کی آواز اب شملہ کے لوگوں کو سنائی دے گی۔ خاص بات یہ ہے کہ 40 برسوں کے بعد یہ خاص آواز تاریخی کرائسٹ چرچ میں 25 دسمبر یعنی کرسمس سے سنائی دے گی۔
بتا دیں کہ شملہ کے تاریخی کرائسٹ چرچ میں 150 برسوں پرانی ایک وارننگ بیل ہے۔ یہ بیل برٹس دور میں بنائی گئی تھی اور گھنٹی کو انگلینڈ سے شملہ لایا گیا تھا۔ جب اس گھنٹے کو یہاں لایا گیا تو اس کے بعد 1982 تک لگاتار اس کی آواز تاریخی چرچ اور دارالحکومت شملہ میں گونجتی تھی، لیکن اس کے بعد اس بیل میں تکنیکی خرابی کے سبب بیل خراب ہو گئی تھی۔ گزشتہ 40 برسوں سے نہ اسے ٹھیک کیا گیا اور نہ ہی اسے ٹھیک کرنے کے لیےکوئی کوشش کی گئی۔ ایسے میں اب اس بیل کو شملہ کے باشندے وکٹر ڈین ٹھیک کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بیل کے پورے سسٹم کو مطالعہ کرنے کے بعد ہی اسے ٹھیک کرنے کا کام شروع کیا ہے۔
چرچ کے فادر موہن لال نے کہا کہ وکٹر ڈین اس بیل کو ٹھیک کر رہے ہیں اور پورا وقت اس کام کے لیے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بیل کے جو پرزے غائب ہو گیے تھے انہیں نئے سرے سے بنایا گیا ہے اور ساتھ ہی جو پرانے پرزے خراب ہو گیے تھے انہیں دوبارہ ٹھیک کیا گیا ہے۔ساتھ ہی اس میں پینٹ کر کے نئے نٹ بولٹ، ہیمر، وائر اور رسا لگایا گیا ہے۔