اردو

urdu

ETV Bharat / state

Youth Drowned in Himachal ہماچل میں دریائے ستلج میں ڈوبنے سے دو نوجوان ہلاک

شملہ ضلع کے رام پور میں دو نوجوانوں کی دریائے سُتلج میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ستلج کے کنارے ایک جوڑا دریا میں بہہ گیا جس کو بچانے کے لیے نوجوان نے چھلانگ لگا دی۔ Two Youth Drowned in Shimla

ہماچل میں دریائے ستلج میں ڈوبنے سے دو نوجوان ہلاک
ہماچل میں دریائے ستلج میں ڈوبنے سے دو نوجوان ہلاک

By

Published : Apr 18, 2023, 11:40 AM IST

شملہ: ریاست ہماچل پردیش کے شملہ ضلع کے رام پور بوشہر میں دریائے سُتلج میں ڈوبنے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ ستلج کے کنارے ایک جوڑا دریا میں بہہ گیا۔ مقامی نوجوانوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر خاتون کو بچا لیا تاہم اس کا شوہر بہہ گیا۔ اس واقعہ میں بچانے کے لیے اترنے والا ایک اور نوجوان بھی ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ تھانہ برو کے تحت دریائے ستلج میں ڈوبنے سے دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔ ان نوجوانوں میں سے ایک کا تعلق حیدرآباد اور دوسرا مقامی ہے۔ پولیس نے مقامی نوجوان کی لاش برآمد کر لی ہے جبکہ حیدرآباد کے نوجوان کی لاش کی تلاش ندی میں کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق نیہا زوجہ آرین کنور جو کہ وجئے واڑہ، آندھرا پردیش کے رہنے والے ہیں، نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ اس کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی۔ آریان ولد گنپتی کنور ساکنہ نئی بستی بیگم بازار حیدرآباد برو کے ایک ہوٹل میں شیف تھا۔ گزشتہ تقریباً ایک ہفتے سے دونوں میاں بیوی برو میں رہ رہے تھے اور شام کو دریائے ستلج کے کنارے ایک چٹان پر بیٹھ کر باتیں کیا کرتے تھے۔ اتوار کو بھی دونوں ستلج کے کنارے گئے اور آپس میں باتیں کر رہے تھے۔ اس دوران اچانک نیہا کا پاؤں پھسل گیا اور وہ دریائے ستلج میں گر گئی۔ اس کے شوہر آرین (24) نے بھی اسے بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ اس دوران دونوں دریا میں چھلک رہے تھے کہ کچھ مقامی نوجوانوں کی نظر ان پر پڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Child Drowned in Kota راجستھان میں تالاب میں ڈوبنے سے دو لڑکوں کی موت

مقامی نوجوان انہیں بچانے کے لیے دریا میں گھس گئے اور نیہا کو بچا لیا لیکن آرین دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہو گیا۔ انہیں بچاتے ہوئے ایک مقامی نوجوان سنیل بھی دریا میں ڈوب گیا، جسے مقامی نوجوانوں نے دریا سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ آرین کی تلاش ابھی جاری ہے۔ پولیس ٹیم نے آرین کو دریا کے کنارے برو، سکل برج اور وزیر باوڑی تک تلاش کیا لیکن اس کا سراغ نہ مل سکا۔ ایس ڈی ایم نے این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی بھیجی ہے، لیکن آرین کا پتہ نہیں چل سکا۔ آج پھر آرین کی تلاش شروع کی جائے گی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ساکشی ورما نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنیل کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details