اردو

urdu

ETV Bharat / state

Himachal Paper Leak Case ایس آئی ٹی نے ہماچل پیپر لیک معاملے کی جانچ شروع کی

ہماچل پیپر لیک معاملے میں ہماچل پردیش اسٹاف سلیکشن کمیشن کی تشکیل کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے جانچ شروع کر دی ہے۔ SIT Investigation in JOAIT Paper Leak Case

ہماچل پیپر لیک معاملہ
ہماچل پیپر لیک معاملہ

By

Published : Dec 28, 2022, 9:43 AM IST

شملہ: جے او اے آئی ٹی بھرتی امتحان کے پیپر لیک ہونے کی تحقیقات کے لیے ہماچل پردیش اسٹاف سلیکشن کمیشن کی تشکیل کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) منگل کو اسٹاف سلیکشن کمیشن ہمیر پور پہنچی اور جانچ شروع کی۔ پہلے کی طرح منگل کو بھی کمیشن کے ملازمین دفتر پہنچے لیکن جب پیپر لیک معاملے میں تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی تحقیقات کے لیے یہاں پہنچی تو ملازمین کو دفتر سے باہر آنا پڑا۔ Exam Question Paper Leak Case in Himachal

ایس آئی ٹی نے جے او اے آئی ٹی پیپر لیک معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ منگل کو ایس آئی ٹی نے اسٹاف سلیکشن کمیشن پہنچ کر ریکارڈ کی جانچ کی۔ اس دوران کمیشن کے تمام ملازمین کو دفتر سے باہر بھیج دیا گیا۔ دفتر میں داخلہ نہ ملنے پر ملازمین کمیشن کے احاطے میں دن بھر باہر بیٹھ کر دھوپ میں ٹہلتے رہے۔ کمیشن کے مرکزی دروازے پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ کسی کو دفتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ وہیں اے ڈی سی ہمیر پور جتیندر سنجتا نے او ایس ڈی کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ساتھ ہی کمیشن کے سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کو فارغ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: HPSSC Paper Leak Case ہماچل پردیش میں جے او اے امتحان کے پیپر لیک معاملے میں چھ افراد گرفتار

واضح رہے کہ حکومت نے ریاستی اسٹاف سلیکشن کمیشن ہمیرپور کے کام کاج کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ کمیشن میں جاری اور زیر التواء تمام بھرتیاں اگلے احکامات تک روک دی گئی ہیں۔ کمیشن میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین اب آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی کو رپورٹ کریں گے۔ حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی ڈسٹرکٹ کمشنر (اے ڈی سی) ہمیر پور کو کمیشن کا آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) مقرر کیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details