ریاست ہماچل پردیش کی دارالحکومت شملہ میں کرائسٹ چرچ میں 150 سال پرانی عبادت کی گھنٹی پچھلے 35 سالوں سے بند پڑی ہوئی تھی، جس کی آواز اب لوگوں کو سننے کو ملے گی۔
شملہ شہر میں رہنے والے لوگ کرائسٹ چرچ میں 150 سال پرانی اس گھنٹی کی آواز سننے کو بے تاب ہیں۔
شملہ کا مقامی باششندہ وکٹر ڈین چرچ میں موجود اس گھنٹی کو واپس استعمال میں لا رہا ہے، وکٹر مکینیکل انجیبنئر کے عہدے سے سبکدوش لیے ہوئے ہے۔ چرچ میں موجود اس گھنٹی کی آواز آنے والے کرسمس کے تہوار پر لوگوں کو سننے کو ملے گی۔
وکٹر ڈٰین کا کہنا ہے 'لوگ اس گھنٹی کو دوبارہ دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔ یہ ان کے لئے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔ بہت سے لوگوں نے اپنی ساری عمر اس چرچ میں اور اس کے آس پاس گزاری ہے۔ لوگوں کے دلوں میں اس عبادت کی گھنٹی کے متعلق دلکش یادیں ہیں'۔
وکٹر کا کہنا ہے کہ چرچ میں موجود یہ عبادت کی گھنٹی بھارت کی آزادی سے پہلے کی ہے۔