اردو

urdu

ETV Bharat / state

'رن ٹو بریتھ میراتھن' اختتام پذیر - اختتام

فوج کے روہت کمار نے رن ٹو بريتھ میراتھن میں مردوں کے زمرے میں پہلا مقام حاصل کیا، تو بحریہ کی رنجنا پوار نے خواتین کی زمرے میں چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

'رن ٹو بریتھ میراتھن' اختتام پذیر

By

Published : Jul 3, 2019, 4:57 AM IST

ہماچل پردیش کے لاہول اسپیتی کے كاجا میں رن ٹو بريتھ میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔ رن ٹو بريتھ کا یہ تیسرا ایڈیشن تھا لیکن اس بار پہلی مرتبہ مکمل میراتھن کا انعقاد ہوا۔

لاہول اسپتی میراتھن بھارت میں سب سے زیادہ اونچائی پر ہونے والا میراتھن ہے۔ میراتھن کے روٹ کی سب سے زیادہ اونچائی سطح سمندر سے 12500 فٹ رہی۔ میراتھن کا آغاز ہماچل پردیش کے وزیر زراعت ڈاکٹر رام لال ماركنڈے نے ہری جھنڈی دکھا کر کیا تھا۔

مردوں کے زمرے میں روہت کمار نے ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے پہلا مقام حاصل کیا۔ رویندر کمار دوسرے نمبر پر جبکہ اکشے کمار تیسرے مقام پر رہے۔ خواتین کے زمرے میں رنجنا پوار نے خطاب جیتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details