ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جےرام ٹھاکر کے ضلع کانگڑا کے چار روزہ دورے پر تنازعہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ اب ایک شخص نے وزیر اعلی کے خلاف کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرنے کو لےکر پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ وریندر کٹوچ نے ضلع پولیس آفیسر کو ایک شکایت آن لائن دی ہے۔
بیجناتھ کے رہائشی شکایت کنندہ نے وزیر اعلی کے دورے کے دوران کورونا وبا کے لئے تجویز کردہ قوانین کی خلاف ورزی کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔ وزیر اعلی کے خلاف آن لائن شکایت میں شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ جےرام ٹھاکر کے دھرم شالا کے دورے کے دوران کچہری چوک دھرم شالا میں تقریبا 300 افراد کا ہجوم جمع ہوا۔ سرکاری اہلکار بھی اس میں شامل تھے۔ وہ بھی ایسے وقت میں جب کورونا بحران جاری ہے۔