ہماچل پردیش میں کلو ضلع کے منالی میں اٹل سرنگ کے جنوبی پورٹل اور سولنگ نالہ کے درمیان سڑک پر پھنسے ہوئے 500 سے زائد سیاحوں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) منالی رمان گھرسنگی نے ایک بیان میں کہا کہ گاڑیوں کی آمدورفت اور پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
گھرسانگی نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں آٹھ بجے کے قریب دھونڈی پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں کے ساتھ بیس 4x4 سے زائد امدادی گاڑیاں پھنسے ہوئے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے احکامات کے ساتھ بھیجی گئیں۔ ٹیکسیوں اور ایک 48 سیٹر بس کو بھی مذکورہ مقام پر بھیجا گیا تاکہ وہاں سے نکالے گئے افراد کو منتقل کیا جاسکے۔ ریسکیو آپریشن ہنوز جاری ہے۔
دریں اثنا، محکمۂ موسمیات نے منگل کے روز ہماچل پردیش میں شدید برفباری کے لئے 'یلو' موسم کی وارننگ جاری کی ہے۔
محکمہ نے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں اور بجلی کی گھن گرج سے متعلق یلو وارننگ جاری کی ہے۔