اردو

urdu

ETV Bharat / state

انوراگ ٹھاکر کے متنازع نعرے پر حزب اختلاف کا سخت تنقید

کانگریس نے انوراگ ٹھاکر کی متنازع نعرے کی سخت مذمت کی ہے۔ ریاستی کانگریس نے ٹویٹ کر کے کہا 'جب' غداروں کو گولی مارنے سے فرصت مل جائے گی تب امید ہے کہ ملک کے وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر گرتی ہوئی معشیت کی وجوہات کو بجٹ کے ذریعہ گولی ماریں گے۔

By

Published : Jan 28, 2020, 1:27 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:47 AM IST

انوراگ  ٹھاکر کے متنازع نعرے پر حزب اختلاف کا سخت تنقید
انوراگ ٹھاکر کے متنازع نعرے پر حزب اختلاف کا سخت تنقید

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر کے بیان پر سرخیوں پر ہے۔ اپوزیشن جماعتیں انوراگ ٹھاکر کے متنازع نعرہ پر الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کررہی ہیں۔

انوراگ ٹھاکر کے متنازع نعرے پر حزب اختلاف کا سخت تنقید

حزب اختلاف جماعت کانگریس اور شیوسینا سمیت متعدد رہنماؤں نے انوراگ ٹھاکر کے بہانے مرکزی حکومت پر تبصرہ کیا۔

انوراگ ٹھاکر کے بیان کو کانگریس کے قومی میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سورج والا اور پارٹی کے سینئر رہنما کپل سبل نے بھی نشانہ بنایا۔

انوراگ ٹھاکر کے متنازع نعرے پر حزب اختلاف کا سخت تنقید

کپل سبل نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنے والے اور ان کی آواز کو بند کرنے الے ان میں سے ہم اصل غداروں کی شناخت کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک اور بی جے پی رکن پارلیمان کا متنازع بیان

وہیں کانگریس کے قومی میڈیا انچارج رندیپ سورجے والا نے ٹویٹ میں لکھا کہ، 'وہ کہتے ہیں۔ 'ملک کے غداروں کو گولی مارو .... کو' کانگریس کہتی ہے۔ملک کے بے روزگاروں کو، کام دو ساروں کو، بس یہی فرق ہے۔

انوراگ ٹھاکر کے متنازع نعرے پر حزب اختلاف کا سخت تنقید

اس سلسلے میں شیوسینا نے بھی انوراگ ٹھاکر کے بیان پر سخت تنقید کی۔

انوراگ ٹھاکر کے متنازع نعرے پر حزب اختلاف کا سخت تنقید

شیوسینا کی رہنما پریانکا چترودی نے ایک ٹویٹ کر کے کہا، 'جب غداروں کو گولی مارنے سے فرصت مل جائےگی۔ تب امید ہے کہ ملک کے جونیئر وزیر خزانہ گرتی ہوئی معشیت کی وجوہات کو بجٹ کے ذریعے گولی ماریں گے؟ یا پھر سے ملک کو اچھے دن کی گولی مل گی۔ '

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details