شملہ:ہماچل پردیش کے ضلع چنبا میں کھڑا مکھ ہولی راستے پر ہفتے کے روز ایک بولیرو کار بے قابو ہوکر راوی ندی میں گر گئی۔ پولیس اور گاؤں والوں نے بچاؤ اور تلاش مہم چلائی۔ اس حادثے میں ڈرائیور کی موت ہو گئی، گاڑی میں سوار دوسرا شخص لاپتہ ہے۔ پولیس نے متوفی کی شناخت ڈرائیور چون لال بیٹے جے رام گاؤں ہبرادونالی کے طور پر کی ہے۔ اندر سنگھ بیٹے جے سنگھ کی تلاش کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی میں وہ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی لیبر کو لینے کے لئے ہولی کی طرف آ رہے تھے۔ ڈللی کے قریب پہنچنے پر اچانک گاڑی بے قابو ہوکر 200 میٹر نیچے راوی ندی میں جا گری۔
بتا دیں کہ ہفتہ کی صبح لامو سے ہولی کی طرف جانے والی ایک بولیرو گاڑی ڈالی کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور راوی ندی میں گر گئی۔ اطلاع ملتے ہی تحصیلدار ہولی پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ گاؤں والوں نے انتظامیہ کی طرف سے ہائیڈرو الیکٹرک کے گیٹ بند کرواکر پانی کو روکا گیا۔ دوپہر بعد کے بعد مقامی شخص نے ہمت دکھائی اور اس نے گاڑی کی تلاش کرکے رسیوں سے اسے باندھ دیا۔ رسیوں کی مدد سے گاڑی کو راوی سے باہر کھینچا تو اس میں ڈرائیور کی لاش برآمد ہوئی۔ تحصیلدار پرکاش چندنے بتایا کہ ابھیشیک یادو نے کہا کہ لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا، جب کہ لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔