ریاست ہماچل پردیش کے شملہ میں بدھ کے روز کانگریس ہائی کمان نے یوتھ کانگریس کے صدر کا اعلان کیا ہے۔ ہائی کمان نے نیگم بھنڈاری کو ہماچل پردیش یوتھ کانگریس کا صدر بنایا ہے، وہیں یادوپتی ٹھاکر کو عبوری صدر بنایا گیا ہے۔
بدھ کے روز دہلی میں کانگریس انچارج راجیو شکلا سے ملاقات کے بعد یوتھ کانگریس کے قومی صدر سرینواسن نے اس کا اعلان کیا ہے۔