اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: ورلڈ کپ میں بھارت کی کامیابی کے لیے دعا - sports

آج کے ورلڈ کپ مقابلے میں بھارت اور پاکستان دونوں آمنے سامنے ہوں گے۔

ورلڈ کپ میں بھارت کی کامیابی کے لیے دعا

By

Published : Jun 16, 2019, 5:07 AM IST

بھوپال کے سماجی کارکن توفیق خان نے بتایا کہ پاکستان کے میچ میں بھارت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے جیت حاصل کرے اور ساتھ ہی ورلڈ کپ پر بھی بھارت کا قبضہ ہو۔

بھارت کی کامیابی کے لیے دعا

توفیق خان کا مزید کہنا ہے کہ 'اس لیے ہم نواب فیض بہادر کے مقبرے پر پہنچے ہیں یہ مشہور صوفی ہیں ہے اور یہاں ہر منت پوری ہوتی ہے اس لیے ہم نے یہاں چادر چڑھائی اور بھارت کی کامیابی کے لیے دعا کی'۔

اس موقع پر مدھیہ پردیش علماء بورڈ کے صدر قاضی انس علی نے کہا کہ سبھی لوگ بھوپال اور اطراف سے یہاں درگاہ اس فکر کے ساتھ آئے ہیں کہ بھارت کا نام جہاں بھی ہوں بلندی کے ساتھ لیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'بھارت کو صرف پاکستان سے ہی نہیں بلکہ دوسرے ملکوں کی ٹیموں سے بھی جیت ملنی چاہیے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ بھارت ہر سطح پر کامیاب رہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details