بلاسپور (ہماچل پردیش):وزیراعظم نریندرمودی آنے والے پانچ اکتوبر کو ہماچل پردیش کے بلاس پور میں ایمس اور باندلامیں ہائیڈرو انجینئرنگ کالج کا افتتاح کریں گے۔ مودی اس کے علاوہ شہر میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔ MP Modi Will Inaugurate AIIMS And Engineering College On 5th October In Himachal Pradesh
بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) ایم ایل اے سبھاش ٹھاکرنے پیر کو یہاں بتایا کہ وزیراعظم کے پروگراموں کو آخری شکل دینے کے لیے منگل کو میٹنگ کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ پانچ سال پہلے پانچ اکتوبرکو ہی وزیر اعظم نے ریاست میں ایمس کی بنیاد رکھی تھی۔افتتاح کے بعدایمس بلاسپور میں لوگوں کو اوپی ڈی اور ایمر جنسی سہولیات ملنے لگیں گی۔