اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلو میں 42 کلوگرام چرس کے ساتھ شخص گرفتار

کلو پولیس نے منشیات فروش کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

کلو میں 42 کلوگرام بھنگ کے ساتھ شخص گرفتار
کلو میں 42 کلوگرام بھنگ کے ساتھ شخص گرفتار

By

Published : Jun 12, 2020, 12:59 PM IST

ہماچل پردیش کے کلو ضلع بنجر میں جمعرات کے روزپولیس نے ایک شخص کو 53 لاکھ روپے مالیت کی 42.05 کلوگرام چرس کے ساتھ گرفتارکیا ہے۔

کلو میں 42 کلوگرام بھنگ کے ساتھ شخص گرفتار

ہماچل پردیش پولیس کے مطابق، گزشتہ 12 برسوں میں بازیافت کی گئی یہ سب سے بڑی کھیپ ہے۔

اطلاعات کے مطابق، ملزم لیلادھر منڈی کے ریولسار کا رہائشی ہے۔ بنجر کے فگو پل کے قریب پولیس نے ناکہ لگا یا تھا اس دوران لیلادھر کی ٹرک کو چیکنگ کے لئے روکا گیا ور گاڑی سے چرس ضبط کر لیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) گوراو سنگھ نے بتایا کہ 'نارکوٹک ڈرگس اور سائیکو ٹروپک سبسٹنس ایکٹ (این ڈی پی ایس) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔'

انہوں نے کہا ، جولائی 2019 سے کلو میں تقریبا 218 کلوگرام بھنگ ضبط کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کلو وادی اعلی معیار کی بھنگ کے لئے جانا جاتا ہے، جو گھریلو اور بین الاقوامی عادی افراد کو بھی اپنی طرف راغب کرتا ہے۔ باشندے چرس کے ہائبرڈ بیج کاشت کرتے ہیں ، جو 70 کی دہائی میں آنے والے غیر ملکیوں کے ذریعہ وادی میں لائے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details