اردو

urdu

ETV Bharat / state

سولن میں نئی شوٹنگ رنج کا قیام

سماجی انصاف اور امپاورمنٹ اور کوآپریٹیو وزیر ڈاکٹر راجیو سیجل نے کہا کہ شوٹنگ رینج کے لئے ریاستی رائفل ایسوسی ایشن کے تعاون سے مناسب جگہ تلاش کی جا رہی ہے۔

By

Published : Jul 28, 2019, 10:53 PM IST

سولن میں نئی شوٹنگ رنج کا قیام

ریاست ہماچل پردیش کے ضلع سولن میں بین لاقوامی سطح کی شوٹنگ رنج کا قیام جلد عمل میں آئے گا۔

اس کے لیے ریاستی حکومت بین الاقوامی سطح کی شوٹنگ رینج قائم کرنے کے امکانات کا پتہ لگا رہی ہے تاکہ کھیل صلاحیتوں کو آگے آنے کا موقع حاصل ہو۔

شوٹنگ چمپئن شپ کا انعقاد ضلع رائفل شوٹنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے کیا گیا تھا۔

اس مقابلے میں دہلی، ہریانہ، پنجاب اور ہماچل سمیت ساتھ قریبی علاقوں کے تقریبا 200 نشانےبازوں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے لئے سولن میں مناسب مقام ملنے سے خاص طور پر نوجوانوں کو اس کھیل میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔

نشانےبازی بنیادی طور یکسوئی اور صبر کا کھیل ہے اور اس سے نوجوانوں کو سیکھنے کا موقع حاصل ہوتا ہے۔

انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ شوٹنگ میں بہترین کارکردگی کے لئے باقاعدگی سے مشق کریں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details