ہماچل پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے چیف ترجمان رندھیر شرما نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ آئندہ 2022 میں ہونے والے انتخابات اور ریاست میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں جئے رام ٹھاکر ہی بی جے پی کا نیا چہرہ ہوں گے۔
تنظیم اور حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کا انتخاب انتخابی کمیٹی کے ذریعہ کیا جاتا ہے اورمرکزی پارلیمانی بورڈ اس کا اعلان کرتا ہے۔
انہوں نے بی جے پی کارکنان سے اپیل کی کہ بوتھ کی سطح تک نئی توانائی کے ساتھ سرگرم عمل ہوجائیں اور ہماچل میں نئی تاریخ رقم کریں، 2022 میں ایک بار پھر بی جے پی کی حکومت بنائیں۔