اردو

urdu

Congress Slams Himachal Govt ہماچل حکومت مودی سے بھی اپنی ناکامی چھپا رہی ہے، کانگریس

By

Published : Sep 23, 2022, 5:18 PM IST

کانگریس نے کہا کہ ہماچل حکومت نے نوجوانوں کے مسائل پر توجہ نہیں دی اور ان کے روزگار کے مواقع کو نظر انداز کیا ہے۔ ریاستی حکومت کی اس پالیسی کی وجہ سے وہاں کے نوجوان بے روزگار، پریشان ہیں لیکن ریاستی حکومت ان کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔Congress Slams Himachal Govt

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی:کانگریس نے کہا کہ ہماچل حکومت وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی گمراہ کر رہی ہے اور اپنی ناکامیوں کے بارے میں صحیح معلومات دینے کے بجائے انہیں ان نوجوانوں سے خطاب کرنے کے لئے بلا رہی ہے جن کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔ Congress Slams Himachal Govt

کانگریس کے ہماچل پردیش انچارج راجیو شکلا، پارٹی کے قومی ترجمان اور سینئر ہماچل کانگریس لیڈر کلدیپ راٹھوڑ اور اسمبلی انتخابی منشور کمیٹی کے چیئرمین دھنی رام شانڈلیا نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست میں 20 لاکھ نوجوان بے روزگار ہیں۔ اور نہ ہی نوکری ہے اور نہ ہی روزگار، مودی ہفتہ کو نوجوانوں کی ایک ریلی سے خطاب کرنے ریاست کے منڈی جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماچل حکومت نے نوجوانوں کے مسائل پر توجہ نہیں دی اور ان کے روزگار کے مواقع کو نظر انداز کیا ہے۔ ریاستی حکومت کی اس پالیسی کی وجہ سے وہاں کے نوجوان بے روزگار، پریشان ہیں لیکن ریاستی حکومت ان کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ ریاست میں مختلف محکموں میں 67 ہزار 500 آسامیاں خالی پڑی ہیں، لیکن نااہل حکومت ان عہدوں پر بھرتی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے اور اب یوتھ ریلی نکال رہی ہے، جس سے خطاب کے لیے وزیر اعظم کو مدعو کیا گیا ہے۔

کانگریسی قائدین نے کہا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت نے ریاست کے نوجوانوں اور عوام کی حالت زار پر توجہ نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی فوج میں ریاست کا حصہ چار فیصد ہے اور فوج کا پہلا پرم ویر چکر بھی ہماچل کے ایک مجاہد کے نام ہے، لیکن آج وہاں کے نوجوان اگنیور اسکیم سے مایوس ہیں اور مسلسل اس منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Congress President Election کانگریس ترجمانوں کو صدر کے انتخاب پر تبصرہ نہ کرنے کی سخت ہدایات

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details