اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوگی آدتیہ کے نام پر 13 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی - یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ اچھے تعلقات

ضلع کانگڑا کے دھرم شالا میں دو افراد نے اتر پردیش سے راجیہ سبھا کا ٹکٹ حاصل کرنے کے نام پر ایک شخص سے 13.35 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ دونوں ملزموں نے کہا تھا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

fraud of 13 lakh for up rajya sabha ticket in dharamshala
یوگی آدتیہ کے نام پر 13 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی

By

Published : Jul 2, 2020, 12:26 PM IST

ہماچل پردیش کے دھرم شالا میں دو افراد نے اتر پردیش سے راجیہ سبھا کا ٹکٹ حاصل کرنے کے نام پر ایک شخص سے 13.35 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ دونوں ملزموں نے کہا تھا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

اس سلسلے میں دھرم شالا کی گرام پنچایت سرہا کے وکاس نے تھانہ دھرم شالا میں مقدمہ درج کیا ہے۔ وکاس نے بتایا کہ وہ اڈیشہ میں مقیم ملزم نلیش سے واقف تھا اور ایک ماہ تک اس کے گھر رہا تھا۔

اس دوران نلیش نے سدھارتھ نامی ایک شخص کا تعارف کرایا جو یوپی میں رہتا ہے۔ دونوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ اچھے تعلقات کی بات کہی اور ان تعلقات کی بنیاد پر انہوں نے اتر پردیش سے راجیہ سبھا کا ٹکٹ دلانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

دھوکہ دہی کا شکار وکاس نے بتایا کہ راجیہ سبھا کا ٹکٹ لینے کے نام پر ان دونوں نے اس سے 13.35 لاکھ روپے مانگے تھے۔ جال میں پھنسنے کے بعد اس نے ساری رقم یوپی کے رہائشی سدھارتھ سنگھ کے کھاتے میں ڈال دی لیکن اب راجیہ سبھا کا ٹکٹ ملنا دور اسے اپنے پیسوں سے بھی ہاتھ دھونے پڑے۔

وکاس نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ دھرم شالا میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ صدر تھانہ انچارج راجیش کمار نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص کی شکایت کے بعد دو افراد پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details