شملہ:ہماچل پردیش کے ضلع سرمور میں سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دراصل منگل کی صبح ایک کار کھائی میں گر گئی، جس میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کی موت ہوگئی۔ ڈیزاسٹر منجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق آج صبح چھ بجے نوہرادھار گاؤں میں ایک کار بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔ کار میں سوار ایک خاتون سمیت چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ گاؤں والوں کے مطابق حادثہ منگل کی صبح تقریباً 5 بجے پیش آیا۔ حادثے میں کار میں سوار چاروں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد گاؤں والوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ ڈی ایس پی مکیش کمار نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب حادثے کی اطلاع ملی تھی۔
جس کے بعد نوہردھار چوکی اور سنگدہ پولیس اسٹیشن سے پولیس ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ پولیس ٹیم نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق فی الحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور قریبی گاؤں والوں سے حادثے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ میں مارے گئے لوگوں کی شناخت کمل راج(40)، جیون سنگھ (63)، سوما دیوی (54) اور ریکھا دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ سبھی راج گڑھ تحصیل کے دھنوگا گاؤں کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا اور حادثے کی وجاہات کا پتہ لگا رہی ہے۔