اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہماچل پردیش: انل کمار، چیف سیکریٹری مقرر

انل کمار کھچھی اس سے پہلے محکمہ فائنانس اور منصوبہ بندی کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری تھے۔

anil kumar khachi
anil kumar khachi

By

Published : Jan 2, 2020, 1:13 PM IST

Updated : Jan 2, 2020, 1:39 PM IST

ہماچل پردیش حکومت کی طرف سے 1986 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر انل کمار کھچھی کو ریاست کا چیف سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، یہ ڈاکٹر شریکانت بیدی سے چارج سمبھالیں گے۔

حکومت کی طرف سے کئی دوسرے آئی اے ایس آفسروں کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ جنگل و زبان، فن، ثقافت کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری رام سبھاگ سنگھ کو ہماچل پردیش ریاستی بجلی بورڈ لمیٹیڈ کے چیئرمین کے چارج کے علاوہ ایم پی پی اور بجلی کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔

وہیں محکمہ ہیلتھ اور فیملی ویلفیئر کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری آر ڈی دھمن کو محکمہ سیاحت اور شہری ہوا بازی کا اضافی چارج دیا گیا ہے جبکہ مشیر پروبود سکسینا کو محکمہ فائنانس، پلاننگ، 20 نکاتی پروگرام اور معاشی و شماریات میں پرنسپل سیکریٹری کا چارج دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری کملیش کمار پنت کو زبان، آرٹ، محکمہ ثقافت کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

مرکزی عہدے سے واپسی پر 1995 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر رجنیش کو محکمہ انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنس، ماحولیات سائنس ٹیکنالوجی کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ایچ پی اسٹیٹ آلودگی کنٹرول بورڈ کے چیئرمین کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیے:- امریکہ: فائرنگ کے واقعات میں متعدد ہلاک
مزید پڑھیے:- انڈونیشیا میں سیلاب کا قہر، 16 افراد ہلاک

مزید پڑھیے:- این پی آر پر پی چدمبرم سے خصوصی بات چیت

ان کے علاوہ 2002 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر جی کے سریواستو کو محکمہ آیور وید، تربیت اور غیر ملکی اسائنمنٹکا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے سیکریٹری اکشے سود کو محکمہ ہاؤسنگ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر پبلک فائنانس اینڈ پبلک انٹرپرائزز کم محکمہ خزانہ اسپیشل سیکریٹری راجیش شرما کو مقامی آڈٹ ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

Last Updated : Jan 2, 2020, 1:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details