شملہ: ہماچل پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 258 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس عرصے کے دوران اس بیماری کی وجہ سے تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ آج یہاں موصولہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 258 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ہفتہ کو 3,062 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ ان میں سب سے زیادہ 57 مریض ضلع حمیر پور میں پائے گئے۔ اس کے علاوہ کانگڑا میں 56، منڈی میں 54، شملہ میں 26، بلاسپور میں 20، سولن میں 17، کولو میں 10، چمبہ میں چھ، اونا میں پانچ، کنور میں چار، سرمور میں دولاہول اسپتی میں اور ایک مثبت کیس رپورٹ ہواہے۔
نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 3,16,453 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 188 مریض کورونا انفیکشن کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 3,10,425 لوگ کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں 1,807 ایکٹو کیس ہیں۔ اس دوران تین مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ریاست میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4200 ہو گئی ہے۔ منڈی کی ایک 63 سالہ خاتون، سرمور کے راج گڑھ کی 67 سالہ اور پاونٹا کی 81 سالہ سینوالا مبارک میڈیکل کالج ناہن کے کووڈ وارڈ میں علاج کے دوران فوت ہوگئیں۔ ان میں سے دو مریض دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔