اردو

urdu

ETV Bharat / state

شملہ میں 2 اکتوبر کو یونانی ڈاکٹروں کا قومی کنونشن - آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی پلاسٹک فری مہم

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس ہماچل پردیش کے زیراہتمام یونانی ڈاکٹروں کا 34 واں قومی کنونشن 2 اکتوبر کو شملہ میں منعقد کیا جارہا ہے۔

شملہ میں 2 اکتوبر کویونانی ڈاکٹروں کا قومی کنونشن

By

Published : Sep 30, 2019, 9:45 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:06 PM IST

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس ہماچل پردیش کے صدر ڈاکٹر آئی ایم حسین نے بتایا کہ 'اس ریاست میں پہلی مرتبہ طب یونانی کے حوالے سے قومی سطح کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس کانفرنس میں وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے 'پلاسٹک فری' نعرہ کو آگے بڑھاتے ہوئے یونانی ادویات کو پلاسٹک فری بنانے کا عزم کیا جائے گا۔'

واضح ہو کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس گزشتہ کئی برسوں سے یونانی دواؤں کو پلاسٹک کے ڈبوں کے بجائے شیشے کے برتن میں پیکنگ کرنے پر زور دے رہی ہے۔

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا کہنا ہے کہ جس طرح ماضی میں یونانی دوائیاں اور بالخصوص معجون اور شربت وغیرہ کی شیشے کے برتن میں پیکنگ کی جاتی تھی اس سلسلہ کو پھر سے بحال کیا جائے کیوں کہ پلاسٹک کے اپنے

نقصانات کے ساتھ ساتھ پلاسٹک کے ڈبے میں یونانی ادویات رکھنے سے اس کی افادیت بھی کم ہوجاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کنونشن میں ایک تجویز منظور کرکے حکومت ہند سے مطالبہ کیا جائے گا۔

وہیں آیورویدک اور یونانی دواؤں کو پلاسٹک کے ڈبوں کے بجائے شیشے کے برتن میں پیکنگ کو لازمی قرار دیا جائے اور ان شرائط کو پورا کرنے والوں کو ہی دوائیاں بنانے کا لائسنس جاری کیا جائے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 4:06 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details