اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہماچل میں کورونا کے 167 نئے معاملے ، 203 صحتیاب ، ایک کی موت - شملہ ای ٹی وی بھارت خبر

ہماچل میں کورونا کے 167 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 203 مریض کورونا سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔ اس وقت ریاست میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک شخص کی کورونا کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔

ہماچل میں کورونا ک
ہماچل میں کورونا ک

By

Published : Jun 29, 2021, 10:44 PM IST

آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع اونا میں ایک کورونا سے متاثرہ کی موت ہوگئی جس کی وجہ سے اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 3461 ہوگئی۔ ریاست میں کورونا سے اب تک ضلع کانگڑا میں 1029 ، شملہ 599 ، بلاس پور 77 ، چمبا 142 ، ہمیر پور 254 ، کنور 37 ، کلو 154 ، لاہول اسپیٹی 17 ، منڈی 389 ، سرمور 211 ، سولن 311 اور اونا 241 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔

مزید پڑھیں :دہلی میں کورونا کے 89 نئے کیسز کی تصدیق، 4 اموات

کورونا کے نئے معاملے بلاس پور ضلع میں 11، چمبہ 23 ، حمیر پور 14 ، کانگڑا 16 ، کنور اور کلو پانچ ، لاہول اسپیٹی ایک ، منڈی 44 ، شملہ 13 ، سرمور نو ، سولن سات اور اونا 19 سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد مجموعی طور سے 201980 ہوگئی ہے۔ اس میں سے 1654 معاملات اب بھی سرگرم ہیں اور 196837 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details