ڈارک ژون ثابت ہونے والے سائبر سٹی کے پالڑی گاؤں کے لوگوں نے ایک ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہےجس سے نہ صرف پانی صاف ہوتا نظر آرہا بلکہ پانی کے سطح میں بھی اضافہ ہواہے۔
گاؤں کے سر پنچ نے آئی ڈبلیو ایم پی سے مل کر بارش کے پانی کو جمع کر نے کے لیے ایک گڑھے کی کھدائی کرائی اور پھر اس میں بارش کے پانی کوجمع کرایا ۔
گرو گرام: پالڑی گاؤں بنا ملک کے لیے مثال، دیکھیں ویڈیو مسلسل پانی جمع رہنے اور زمین میں جذب کرنے کی وجہ سے تقریبا چار برسوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پانی پینے کے قابل بھی ہو گیا۔
مقامی لوگوں نے بتا یا کہ نمکین پانی کی وجہ سے لوگوں میں بیماریاں بھی عام ہو گئی تھیں ، جس کی وجہ سے پانی خرید کر پینا پڑتا تھا، یہاں کے لوگوں کو پینے کے پانی کےسخت مشکلات کا سامنا تھا۔
یہ پانی انسانوں کے ساتھ مویشیوں کے لیے انتہائی خطرناک تھا۔کھارا پانی پینے سے جانوروں کے دودھ میں کمی آگئی تھی ۔
ضلع ڈپٹی کمشنر نے بھی مقامی لوگوں کے اس جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب پوری دنیا پانی کے بحران میں مبتلا ہے تو ایسے حالات میں اس طرح کی خبر خوش آئند ہے، اس طرح کے اقدامات دوسرے علاقوں میں کرنا چاہیے۔