موصولہ اطلاع کے مطابق اترپردیش کے ضلع اوریا کے گاؤں بابر پور کے رہنے والے نعیم نے کنڈلی پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کی بہن کی دو بیٹیاں مسکان (25) اور شینو (27) پیاو منیاری میں کرایہ کے مکان میں رہتی ہیں۔ دونوں کنڈلی انڈسٹریل علاقہ میں واقع فیکٹری میں ملازمت کرتی تھیں۔
دونوں بہنیں گاؤں جانے کے لیے اس کے ساتھ نریلا ٹرین کی ٹکٹ بکنگ کرانے جارہی تھی، اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے اس کی بھانجیوں کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں اس کی دونوں بھیانجیاں بری طرح زخمی ہوگئیں۔ اسی درمیان کار ڈرائیور وہاں سے فرار ہونے لگا اور اس دوران اس نے ای رکشہ کو بھی ٹکر مار دی، جس سے ای رکشہ پر سوار پیاو منیاری پربھو رام اور نریلا کے سوتنتر نگر کا رہنے والا پرنس بھی زخمی ہوگئے۔ بعد میں ڈرائیور نے بجلی کے کھمبے سے کار کو ٹکر مار دی جس سے کھمبا بھی ٹوٹ گیا۔