اس دوران بورڈ کے امتحانات میں ٹاپ کرنے والی کویتا بنت فتح سنگھ نے اپنے اساتذہ اور والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ انہوں نے ضلع نوح میں ٹاپ کیا ہے۔
اس اعزازی تقریب میں والدین کے ساتھ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کا پھول مالاؤں کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کویتا نے 500 نمبرات میں 495 نمبر حاصل کئے ہیں۔ اگر طالبہ کے تین نمبر اور آئے ہوتے تو وہ ریاستی سطح پر نمایاں طالبات کی فہرست شامل ہوتیں۔
کویتا نے کہا کہ وہ آئی اے ایس بننا چاہتی ہیں۔
میوات کی طالبات نے بالعموم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
گروگرام ضلع میں شامل میوات کے گاؤں نونیرا کی طالبہ مسکان بنت ادریس نے بھی گروگرام ضلع میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔